عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجر ان گلگت بلتستان کی جانب سے شٹر ڈاون کی کال کامیاب ،آج دوسرے دن بھی پورے گلگت بلتستان میں تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں۔

گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجر ان گلگت بلتستان کی جانب سے شٹر ڈاون کی کال کامیاب ،آج دوسرے دن بھی پورے گلگت بلتستان میں تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں ۔گلگت بلتستان کا ہیڈکواٹر گلگت میں آج بھی مکمل سناٹا چھایا ہوا ہے۔ وود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز کے خلاف عوام نے مکمل طور پر انجمن تاجران گلگت بلتستان اور آل پارٹیز الائنس کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا ۔ ضلع گلگت، سکردو،شگر،کھرمنگ،ہنزہ،نگر،استور،غذر،گانچھے،دیامرمیں تمام مارکیٹیں اور دکانیں آج بھیمکمل طور پر بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کا رش بھی کم بلکل نہ ہونے کے برابر نظر آرہا ہے۔ شٹر ڈاون ہڑتال کے باعث دور داراز سے آنے والے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا اور میڈیکل سٹور سمیت دیگر اہم دکانیں بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے گلگت شہر میں دوکانیں نہ کھولنے پر کئی دوکاندار کو گرفتار بھی کیا ہے کیونکہ کل دن بھر حکومت کی جانب سے سرکاری گاڑیوں میں شہر بھر میں مسلسل اعلانات کے باوجود عوام نے دوکانیں کھولنے سے انکار کئے تھے۔

About admin

One comment

  1. Hum Gb k logooon se mukkaml soldarity ka izhar krty hn GB ko rights milny cheay

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc