سکردو میں آسمانی بجلی گر گئی پورے کا پورا گاوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ ریسکو ایکوپمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ بے بس متاثرین سیلاب پریشان ۔

0 0

سکردو (ٹی این این) آسمانی بجلی گرنے کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے سکردو کے ملحقہ گاوں گیول میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلاب کی وجہ سے ایک گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا اور 50سے زائد گھر تباہ ہو گئے  یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر گیول نالے میں آسمانی بجلی گرنے وجہ سے سیلاب نے مقامی آبادی کو گھیرے میں لیا۔ سیلاب کی زد میں آکر پچاس سے زائد گھر تباہ ہو گئے۔ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ علاقے کے  لوگوں گھروں سے باہر بھاگ کر جانیں بچائیں۔سیلابی ریلے کے بعد گیول میں قیامت صغراء برپا ہو گئی خواتین اور بچے زار وقطار روتے رہے لیکن انتظامیہ حسب روایت بغیر کسی ریسکو ایکوپمنٹ کے تماشائی کی طرح موقع پر پہنچی تو مشینری نہ ہونے کے سبب بروقت امدادی کاروائی نہ کرسکے جس کے سبب عوامی املاک کو بہت ذیادہ نقصان ہوگیا۔
المیہ یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں اس طرح کے قدرتی آفات اب معمول بنتی جارہی ہے لیکن گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمینٹ کا ادارہ آج بھی صرف چار پانچ فون لائنوں تک محدود ہیں۔مقامی حکومت کے پاس آج بھی اس قسم کے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظام نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website