گلگت بلتستان میں غیر قانونی و غیر آئینی ٹیکسسز کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال ن لیگ گلگت بلتستان کے حکومت کے تابوت میں آخر کیل ثابت ہورہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماء جہانزیب خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں غیر قانونی و غیر آئینی ٹیکسسز کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال ن لیگ گلگت بلتستان کے حکومت کے تابوت میں آخر کیل ثابت ہورہا ہے ،پورے گلگت بلتستان میں تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ ن لیگ کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ کسی اور کی آشربات سے بنی تھی جن کو آج مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان پورے جی بی کے تمام تاجربرادی اور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ وہ ان چور لوٹیروں کے خلاف متحد ہوکرعدم اعتماد کیا ۔مکمل طور پرشٹر ڈاون ہڑتال ن لیگ اور بالخصوص حفیظ اور ان کے چیلوں کے خلاف ریفرنڈم ہوگیا ہے اس کے بعد حفیظ الرحمن اور ن لیگ حکومت کو کوئی اخلاقی جواز نہیں بچھتا ہے کہ وہ اقتدار میں رہے ان کے اندر تھوڑا سے بھی اخلاقی فل فور استعفیٰ دینا چاہئے ۔جہانزیب خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اس وقت تک ٹیکس کے متحمل نہیں ہوسکتے جب تک اس خطے میں صنعتیں نہیں لگائے جاتے ہیں ،آئینی حقوق ملنے کے بعد بھی فاٹا اور سوات کی طرح اس خطے کو ٹیکس فری زون بنایا جائے ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc