محکمہ برقیات شگر گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار ٹیم بناکر گھروں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کرینگے۔خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ عائد کرنے کیساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔ ایگزیکٹیو انجینئر

شگر(عابدشگری)وزیر اعلی ٰ اور چیف سکیریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں شگر فیزiiiپر مرہ پی اور مرکنجہ کا حق سب سے زیادہ ہے لہذا ان دونوں یونین کو بجلی مکمل فراہم کئے بغیر دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ عوام محکمہ برقیات کیساتھ بھرپور تعاؤن کرتے ہوئے بھاری برقی آلات استعمال سے گریز کرینگے۔تاہم فیوزنگ قابل قبول نہیں۔محکمہ برقیات گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار ٹیم بناکر گھروں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کرینگے۔خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ عائد کرنے کیساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ نرقیات شگر کے ایگزیکٹیو انجینئر شاکر حسین اور عمائدین مرہ پی و مرکنجہ کی مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔سردیوں مین بجلی کی پیداوار کی کمی اور طلب زیادہ ہونے سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایگزیکٹیو انجینئر پاور شگر شاکر حسین ٹی ایم ایس آفس میں عمائدین شگر سے ملاقات کی۔عمائدین کی قیادت سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی کررہے تھے۔اجلاس میں محکمہ برقیات کے حکام نے کہا کہ سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہوجاتے ہیں جبکہ استعمال بڑھ جاتا ہے۔جس کی وجہ سے لوڈ کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لوڈ میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے مشین لوڈ برداشت نہیں کرپاتا لہذا لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم فیوزنگ کرکے بھاری آلات کی استعمال کو کنٹرول کرلیں تو لوڈکنٹرول ہوجائے گا۔ جس پر عمائدین نے اعتراض کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے فیزiiiپر ہماری حق کو مانا ہے اور ان کی ہدایت کی روشنی میں اس بجلی گھر پر سب سے زیادہ حق ہمارا ہے۔لہذا ہم فیوزنگ کرکے دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کی حق میں نہیں تاہم رات کی اوقات میں بجلی کی بھاری آلات کی استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے پچھلے سال کی طرح کمیٹی تشکیل دی جائے جو گھروں میں بجلی کی غلط استعمال کا چیکنگ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ عائد کیا جائے۔جس پر دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ۔ اور مجسٹریٹ اور پولیس کی نگرانی میں محکمہ برقیات کی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc