وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت میں کنسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے 17 کروڑکی دوسری قسط جاری۔

اسلام آباد( ذرائع ابلاع) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کنسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے دوسری قسط جاری کردی ہے یوں اب تک ہسپتال کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر34 کروڑ جاری ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمشین کے زیر انتظام تعمیر ہونے والے کنسر ہسپتال گلگت انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئر میڈسن،آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کی تعمیر پر مجموعی لاگت کل 2 ارب 34 کروڑ 28 لاکھ روپے آئیگی اوریہ منصوبہ تین سالوں میں مکمل ہوگا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc