ضلع کھرمنگ میں چہلم امام حسینؑ و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

کھرمنگ(پ،ر)ضلع کھرمنگ کے تمام گاوں میں چہلم امام حسینؑ و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالے گئے جس میں شریک ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔منٹھوکھا میں شہید جوہر علی میمورئل ٹرسٹ (یارکھور)کے زیر انتظام مرکزی جلوس حسینیہ ابالفضل عباسؑ یارکھور منٹھوکھا سے برآمد کرکے قتل گاہ شریف لے جایا گیاجہاں ممتاز عالم دین شیخ محمد ہادی فاتحی کی امامت میں نماز ظہرین غاسنگ کے مرکزی جلوس کے ساتھ ملکر ادا کیا ۔بعدازاں جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہوگئے۔کھرمنگ پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کی خاطر خواہ بندوبست کیا ہوا تھا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc