ضلع شگر میں چہلم امام حسین و شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

شگر(عابدشگری)ضلع بھر میں چہلم امام حسین و شہدائے کربلاء مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جس میں شریک ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ مرکنجہ سے برآمد ہوا ۔ جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگئے۔شگر پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کی خاطر خواہ بندوبست کیا ہوا تھا۔ڈی سی شگر ولی خان اورایس پی شگر سید الیاس حسین خود جلوس کی سکیورٹی کی نگرانی کررہے تھے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc