پاکستان تحریک انصاف شگر کی جانب سے حسینی چوک شگر پر متاثرین ارندو کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے کیمپ لگائے گئے،عوام سے امداد کی اپیل۔

شگر(عابدشگری)پاکستان تحریک انصاف شگر کی جانب سے حسینی چوک شگر پر متاثرین ارندو کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے کیمپ لگائی۔ کیمپ میں تحریک انصاف شگر کے صدر عدیل رضا شگری ،نائب صدر نثار حسین،منیر شگری اور سید ساجد علی دن بھر لوگوں کو ارندو آتشزدگی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے مالی تعاؤن کیلئے اپیل کرتے رہے۔انہوں نے ارندو کے متاثرین کی حالت زار اورمشکلات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ لوگوں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی جذبے اور متاثرین کی مدد کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ شگر میں جہاں بھی لوگوں پر مصیبت آئے ہم سب سے پہلے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے پہنچیں گے۔ کیمپ میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات دئے ۔ جو ارندو متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc