ضلع نگر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر نگرکے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد،شاہراہ قراقرم پر نکلنے والے تمام جلوسوں کو کیٹگری بی میں رکھ کر سیکورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ۔

نگر ( اقبال راجوا) ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر نگر سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت اجلاس۔تفصیلات کے مطابق ضلع نگر اور ہنزہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے کل نو جلوس برآمد ہونگے جن میں سات جلوس نگر اور دو ہنزہ میں بر آمد ہونگے ۔ شاہراہ قراقرم نگر سیکشن میں مختلف مقامات پر چار جبکہ ہنزہ سیکشن پر دوو جلوس بر آمد ہونگے ۔ اندرون ضلع نگر میں تین جبکہ اندرون ضلع ہنزہ میں کہیں پر بھی کوئی جلوس بر آمد نہیں ہوگا۔ کے کے ایچ پر نکلنے والے تمام جلوسوں کو کیٹگری بی میں رکھ کر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ضلع نگر کے انرونی علاقوں میں نکلنے والے جلوسوں کے لئے بھی مقامی پولس کی مدد سے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور چہلم کی جلوس میں اپنے فرائض انجام دینے کی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں ۔ ضلع نگر میں ان دنوں ڈپٹی کمشنر تعینات نہ ہونے کے سبب ضلع ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر کو ڈپٹی کمشنر کے فرائض انجام دینے کی زمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔ ضلع نگر میں اب تک قائم ہوئے ضلعی محکموں کے سربراہان سے چہلم کے سلسلے میں بلائی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سربراہان سے کہا کہ چہلم کے جلوس کے سیکورٹی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کو کسی بھی قسم کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے تمام ملازمین جلوس میں ان کو دی گئی زمہ داریاں انجام دیں گے۔ کے کے ایچ پر نکلنے والے کل چھہ جلوسوں کے ساتھ سیکورٹی کے لئے مقامی پولس کی نفری لگا دی گئی ہے جو جلوس کے آگے پیچھے اور دائیں بائیں چوکس موجود ہوگی۔ نگر اور ہنزہ سیکشن میں اس دن کے کے ایچ پر ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔ کے کے ایچ پر برآمد ہونے والے تما م کلوسوں کو بی کیٹگری میں رکھ کر حساس قرار دے دیا گیا ہے۔صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ٹریفک کے لئے کے کے ایچ مکمل بند رہے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ سے بات چیت میں کہا کہ چہلم کے لئے تمام طرح کے انتظامات مکمل ہونا چاہیئے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ نگر اور ہنزہ دونوں پر امن اضلاع ہیں یہاں مثالی امن ہے مگر اس کے باوجود چہلم ایک اہم ترین موقع ہے اس لئے چہلم کے لئے حفاظتی اقدامات بھی اسی لحاظ سے لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود نگر اور ہنزہ دونوں اضلاع میں چہلم کے جلوس کے ساتھ رہوں گااور حفاظتی اقدامات نگرانی بھی کر لوں گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc