شگر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی قابل تحسین سے اور اس کارروائی کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے شگر سے منشیات فروشوں کا مکمل سد باب کیا جائے،رہنما ایم ڈبلیو ایم

شگر(نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنما محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ شگر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی قابل تحسین سے اور اس کارروائی کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے شگر سے منشیات فروشوں کا مکمل سد باب کرنا چائیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شگر پولیس سربراہ سید الیاس اور ایس ایچ او محمد زمان کی قیادت میں پولیس ایک منظم انداز میں کام کررہی ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن اسی کامیابی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ شگر میں منشیات فروشوں کی وجہ سے نوجوان طبقے بے راہ روی کا شکار ہور ہے تھے تاہم موجودہ ایس پی اور ایس ایچ او کی ضلع شگر میں تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کا گھیر ا تنگ ہوگیا ہے ہمیں امید ہے ان دونوں افسران کی محنت رنگ لاتے ہوئے شگر منشیات فری ضلع بن جائے گا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc