شگر گلاب پور، برالدو،تسراور باشہ یونین میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی صارفین ذہنی اذیت کا شکار۔

شگر(عابدشگری) شگر کے علاقوں گلاب پور، برالدو،تسراور باشہ یونین میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی صارفین ذہنی اذیت کا شکار۔ایک فون کال کیلئے دربہ در ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق تسر اور باشہ یونین میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو فون کالز کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ایک فون کال کیلئے ڈھلوان جگہوں پر چڑھنا پڑتا ہے ،جبکہ صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے اعلیٰ حکام سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد علاقے میں ٹاورز نصب کر کے لوگوں کے مشکلات دور کئے جائیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے حکام جلد از جلد علاقے میں ٹاورز نصب کر کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو حل کر یں گئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc