ڈپٹی کمشنر شگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر اور ریجنل مینیجر معرفی فاؤنڈیشن کا پرائمری سکول بیانگسہ کا دورہ ۔ شبیر احمد ہیڈماسٹر اور حاجی سجاد علی چئیرمین پی ٹی اے کو اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر اور ریجنل مینیجر معرفی فاؤنڈیشن کا پرائمری سکول بیانگسہ کا دورہ ۔ شبیر احمد ہیڈماسٹر اور حاجی سجاد علی چئیرمین پی ٹی اے کو اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا. بچوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گیے. تفصیلات کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر. ڈپٹی کمشنر شگر اور ریجنل مینیجر معرفی فاؤنڈیشن سکردو برالدو ویلی کے دو روزہ دورے کے موقع پر آفیسران نے پرائمری سکول بیانگسہ کا تفصیلی دورہ کیا اور بچوں سے سوالات پوچھے. اساتذہ اور پی ٹی اے کی محنت اور کوششوں کو سراہا. ڈی سی شگر کی جانب سے بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے گیے. جبکہ سکول کے ہیڈ ماسٹر شبیر احمد اور پی ٹی اے کو ڈی ڈی ای شگر کی جانب سے تعریفی اسناد جاری کئے گیے. واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن نے اپنے دورہ برالدو کے موقع پر ہر دو کو تعریفی اسناد جاری کرنے کی سفارش کیا تھا. کیونکہ یہاں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو پرائمری لیول تک بہترین تعلیم دے رہے ہیں. بیانگسہ کے عمائدین اور سرکردگان نے اعلی آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون کی اپیل بھی کی.

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc