کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کا فیس کے اضافے اور این ٹی ایس کو نوازنے کے خلاف احتجاج فیس میں بیس فیصد اضافہ ظلم ہے .غریب طالب علموں کو تعلیم سے دور رکھنے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی عمل میں لائی جارہی ہے.طالبعلم رہنماوُں کا ردعمل

کراچی(ذیڈ اے کھرمنگی) ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی یونیورسٹی مییں فیصوں میں اضافہ اور این ٹی ایس ٹیسٹ سسٹم کو لے کر وائس چانسلر آفس کے سامنے تمام تنظیموں کے اتحاد پر مبنی الائنس نے زبردست احتجاج کی.احتجاج کا مقصد ملک کے جامعات خاص کر جامعہ کراچی میں فیصوں کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تھا.احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم رہنماوں کا کہنا تھا کہ فیصوں میں بیس فیصد افافہ ناجائز اور ذیادتی ہے جو غریب طالب علموں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترداف ہے.اور ان کا مزید کہنا تھا کہ بدنام زمانہ این ٹی ایس کے زریعے یونیورسٹی کا ایڈمیشن ٹیسٹ لیا جارہا ہے حالانکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں ان کے کرپشن سامنے آگئے ہیں.طالب علم رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم دشمن عناصر کا مقصد ملک بھر کے غریبوں کو تعلیم سے دور رکھنا ہے تاکہ ملکی نظام چند ہاتھوں تک مرتکز رہے. لیکن محب وطن طلباء ایسا کھبی ہونے نہیں دینگے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc