مسافر یا مالک ؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا۔ تحریر. وزیر نعمان علی

ستر سالوں سے عوام گلگت بلتستان صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ جی۔بی متنازعہ ہے صوبہ نہیں بن سکتا۔صوبے کا ایجنڈا بلکل ناقابل عمل ہے۔ صوبہ بنانے کا مطلب ہے کہ حکومت پاکستان کو آپنے ستر سالوں سے قائم کشمیر موقف سے دستبردار ہونا ہوگا۔ اوراس موقف سے کسی صورت ریاست پاکستان دستبردار نہیں ہونگی۔ دوسرا ایجنڈا آزاد کشمیر طرز کا سیٹ آپ ہے۔ جوکہ قابل عمل بھی ہے۔اور حکومت پاکستان کے سرکاری موقف بابت متنازعہ گلگت بلتستان کے عین مطابق ہے۔ اور یہی سیٹ آپ کے حصول میں ہی جی۔بی کی عوام کا قومی تشخص کی بقا کسی حد تک پنہاں ہے۔ آگر عوام گلگت بلتستان آزاد کشمیر طرز کے سیٹ آپ کا مطالبہ کریں تو حکومت پاکستان اس سیٹ کو دینے میں بھی لیت ولعل کا مظاہرہ کرے گی۔کیونکہ ریاست پاکستان اس علاقے کو آپنی کالونی بنا کر رکھنا چاہتی ہے اور اسی میں دوہری پالیسی آپنا کر رکھنے سے ہی انکے مفادات کا تحفظ ممکن ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ کیونکہ حکومت آپنا سرکاری موقف بابت متنازعہ علاقہ گلگت رکھنے کے باوجود ایسا سیٹ آپ دینے سے بھی انکاری نظر آرہی ہے۔ اور جی۔بی کے اندر متنازعہ حثیت کی اصل حالت میں بحالی کے لئے کام کرنے والے سیاسی کارکن بھی ریاستی عتاب اور ظلم وستم کا شکار ہیں۔جعلی صوبہ کا نعرہ لگانے والے حکومت کے وفادار۔ اور سرکاری موقف متنازعہ حثیت کی ہی بات کرنے والے سیاسی کارکن غدار کیوں کہلاتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام کو آپنی قومی منزل کے حصول کے لئے جنگی بنیادوں پر ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ قومی تشخص مٹتا جارہا ہے۔ ہم تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ نادیدہ طاقتیں ہمیں دوکشتیوں کا سوار بنا کر آپنے مقاصد حاصل کررہی ہیں۔ اور ہم وفاداریوں کے سرٹیفکیٹ کے حصول کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ تشخص لٹا کر وفاداری کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا آپنی دھرتی سے غداری ہے۔ لاحاصل مطالبات کرنے والے عوامی سوچ کو تقسیم کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں۔ لہذا اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ جعلی صوبہ کا مطالبہ کرکے دھرتی میں مسافر بننا ہے یا قابل عمل موقف آپنا کر رہی سہی دھرتی کی زمینوں کے مالک۔ بقول عبدالخالق

بڑھی مشکل سے ازادی ملی ھے
مگر أئین سے خالی ملی ھے

زمانہ خوش ہے آزادی کولے کر
کہ جیسے کوئی شہزادی ملی ہے

اٹھا کر چھن دیے أئین کے پھل
ہمیں خالی یہاں تھالی ملی ھے
ہڑپ کرکے مری___ہر آمدن کو
بجٹ میں مجھ کو اک تھالی ملی ہے
مسخ کردی مری__تاریخ تُم نے
مجھے تعلیم___پنجابی ملی ہے

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc