جا مع مسجد چھلت نگر میںآئی ایس اومحمد باقر یونٹ کے زیر اہتمام یوم حسینؑ کی مناسبت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحصیل چھلت شینبر کے تمام نجی اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کی شرکت اور مختلف سکولوں کے طلباء میں حمد و نعت اور تقریری مقابلہ ۔

نگر (اقبال راجوا) آج مرکزی جا مع مسجد چھلت نگر میں امامیہ سٹودنٹس آرگنائیزیشن محمد باقر یونٹ چھلت کے زیر اہتمام یوم حسینؑ کی مناسبت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحصیل چھلت شینبر کے تمام نجی اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے شرکت کی اور مختلف سکولوں کے طلباء میں حمد و نعت اور تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ تقریب کی ابتداء تلاوت قر آن پاک سے کیا گیا جبکہ مختلف سکولوں کے طلباء نے حمد و نعت اور مدح مولائے کائنات پڑھنے کا شرف حاصل کیا گیا۔ تقریب سے معروف عالم دین علامہ شیخ شبیر حکیمی، شیخ منیر حسین منوری کے ساتھ معروف مصنف و شاعر مصنف اکبر حسین نحوی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں امام عالی مقام کی شان میں فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوا سہء رسول مولا امام حسین ؑ کا پیغام کسی ایک مسلک یا مخصوص مذہب کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے ہے۔ آج جہاں بھی انسانی اقدار کے کئے عملی اقدام ہو رہا ہے تو سمجھ لیہنا ہوگا کہ وہاں انسائیت ہے ۔ انہوں نے حسینئیت کو کمال انسانئیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معراج انسانئیت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک جب تک کسی بھی انسان میں حسینی جذبہ پیدا نہیں ہو جاتا ۔یہ حسینی جذبہ ہی ہوتا ہے کہ ظلم و جبر اور مکر و فریب کے خلاف انسان کو آواز بلند کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔ مقررین نے سکولوں کے طلباء کو یوم حسینؑ کے انعقاد کو شاندار اور تاریخی قرار دیا اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن محمد باقر چھلت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں تقریر اور نعت خوانی میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء میں نقد انعام اور مختلف مصنفین کی کتابیں تقسیم کیں۔ پروگرام کے ااخر میں بزرگ عالم دین علامہ شیخ مالک اشتر نجفی نے وطن عزیز پاکستان میں امن آمان اور ترقی اور دیگر حاجات کی بر آوری کے لئے خصوصی دعا بھی کرا دی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc