ضلع دیامر کے تحصیل تانگیر کے تھانہ گبر کے حدود میں رشتے کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا.

چلاس (کرائم رپورٹ ) ضلع دیامر کے تحصیل تانگیر کے تھانہ گبر کے حدود میں رشتے کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا عبدالسرال والد عبدالجبار نے اپنے حقیقی بھائ سوال کو رشتے کے تنازعہ پر آتشی اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ جس کے نتیجے میں مقتول کے بیٹے نے اپنے حقیقی چچا عبد السرال کے گھر کے چاروں اطراف میں گھاس جمع کرکے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 9 سالہ بچہ منصور ولد عبد السرال سمیت چچا عبدالسرال اور دختر عبدالسرال جاں بحق ہوئے ۔۔۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی عمائدین علماء اور پولیس کی بھاری تعداد جائے حادثے پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول کیا جبکہ چلاس شہر سے بھی پولیس کی بھاری نفری تانگیر روانہ کردی گئی ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc