فلاح انسانیت فاؤنڈیشن جانب سے متاثرین ارندو شگر میں امدادی سامان کی تقسیم ،سامان میں ایک ماہ کاراشن اور کپڑے بچوں کے سوٹ اور کمبل وغیرہ شامل ہیں۔

شگر(عابدشگری) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اپنی روایت کو برقرار رکھنے میں کامیاب متاثرین ارندو کو امدادی سامان پہنچا کر تقسیم کردی امدادی سامان میں ایک ماہ کاراشن اور کپڑے بچوں کے سوٹ اور کبل وغیرشامل تھے اس موقع پر ڈی سی شگرولی خان مسلم لیگ ن ضلع شگر کے صدر طاہرشگری شریف اسماعیل صدرفلاح انسانیت بدرشاہین شفقت یحییٰ چیرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ضلع شگر عمران حسین شگری اور احسان علی موجود تھے جنہوں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے ترجمان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان عمران شگری کا کہنا تھا کہ ہم نے الحمداللہ ملک کے کونے کونے میں بلاتفریق رنگوں نسل ومذہب کے انسانی خدمت سرانجام دیتے ہیں چاہے تھر کا صحرا ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ k2 کی پہاڑ ی یاسخت گرمی یاسخت سردی ہم انسانیت کی خدمات کاجاری رکھا ہوا ہے اور انشا اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc