ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین طارق حسین نے ارندو میں آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور متاثرین سے ملاقات کی ،جلد بحالی کی یقین دہانی۔

شگر(عابدشگری)ْڈپٹی کمشنر شگر ولی خان اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین طارق حسین نے ارندو میں آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ متاثرین کی جلد بحالی ہماری اولین ترجیح ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کوجلد ممکنہ امداد پہنچادی جائے گی جبکہ گھروں کی مرمت اور تعمیر کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثریں میں کیچن اشیاء اور گرم کمبل اور دیگر اشیاء تقسیم کئے۔ متاثرہ علاقوں کی دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر اور جی بی ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑ ی میں ارندو کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑی گے ۔ شگر انتظامیہ متحرک ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے ، ۔ انتظامیہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تمام ریلیف کا سامان بروقت متاثرہ علاقہ میں پہنچا دیا جبکہ متاثرین ارندو کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے ،۔انہوں نے کہا کہ ارندو میں چھ سے سات گھر مکمل طور پر جل گئے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc