شگر اسلامی تحریک عباس ٹاؤن کے صدر و رہنماء خیر العمل فاؤنڈیشن سیسکو شگر علامہ رضا ناصری کا ارندو میں گذشتہ دنوں آگ لگنے کی واقعات میں متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار۔

شگر(پ ر) اسلامی تحریک عباس ٹاؤن کے صدر و رہنماء خیر العمل فاؤنڈیشن سیسکو شگر علامہ رضا ناصری نے ارندو میں گذشتہ دنوں آگ لگنے کی واقعات میں متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پورے شگر کی عوام ان کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے اس سانحے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کی دکھ میں شامل ہونے پر پاک فوج ، بلتستان انتظامیہ اور شگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈ کمانڈر سکردو اظہر منیر ،کمشنر عاصم ایوب اور اسسٹنٹ کمشنر نے جس پھرتی کیساتھ علاقے میں پہنچ کر متاثرین کی دلجوئی کی اس سے لوگوں میں پاک فوج اور انتظامیہ کی قد میں اضافہ وہا ہے۔ امید ہے کہ ارندو واقعے میں بے گھر ہونے والے افراد کی جلد بحالی کیلئے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ اقدامات کرینگے۔ اور شدید سردی سے پہلے لوگوں کو سر چھپانے کیلئے چھت مہیا کرینگے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc