نگر ساس ویلی میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کا استقبال بھی وزیر اعظم خاقان عباسی کا سکردو استقبال سے بھی برا ہوگا،وزیر اعلیٰ اپنے اعلانات انٹر کالج اور دیگر پر عملدرآمد نہیں کرا سکے۔

نگر ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ اپنے اعلانات انٹر کالج اور دیگر پر عملدرآمد تو نہیں کرا سکے لیکن سننے میں آرہا ہے کہ سابق پی پی وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کے منصوبوں پر تختی لگانے کی رسم پوری ضرور کریں گے ۔ پی پی ممبران ساس ویلی۔ اپنے ایک اخباری بیان میں پی پی کے کار کنان محمد علی گوہر ،خادم حسین و دیگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کا بھی استقبال ساس ویلی میں وزیر اعظم خاقان عباسی کا سکردو استقبال سے بھی برا ہوگا۔ کیوں اس سے پہلے ساس ویلی کے عوام نے ہر اختلاف سے بالا ہو کر حفیظ الرحمان کو گرم جوشی سے استقبال کیا تھا لیکن اپنے دورے میں انہوں نے انٹر کالج کا اعلان کیا تھا لیکن بنا گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ۔ اب اگر انٹر کالج نہیں بن سکتا تھا تو غزر اور دنیوور میں کس طرح تعمیر ہو گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک اپنے ہی اعلان کردہ انٹر کالج پر دو سال کے عرسے میں بھی عملدر آمد نہیں کر ا سکا۔ عوام ان کھوکھلے نعروں کے سبب نا اہل لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے بیزار آئے ہیں ۔اس بیزاری کا عملی مظاہرہ انہوں نے سکردو میں وزیر اعظم خاقان عباسی کا سب سے بد ترین تاریخی استقبال کر کے کیا ہے۔ اب وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کا بھی ساس ویلی کے اندر اسی انداز سے استقبال کیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc