قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ سروس مہیا نہ کرنے پر طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا

گلگت (تحریر نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت مین کیمپس میں بسوں کا بہانہ بنا کر بسین روٹ پے ایک ہی مرتبہ شام کے وقت بس چلا کر طلبہ و خاص طور پر طالبات کو شدید مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس سے قبل روٹ پے ایک بس 3 بجے بھی چلا کرتی تھی لیکن اب ایک ہی بس 5 بجے چلائی جاتی ہے۔ طلبہ و طالبات سے فیس تو وہی وصول کی جا رہی ہے لیکن بس ایک ہی ٹرپ لگاتی ہے جس کے باعث سٹوڈنٹس ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔دوسری جانب 5 بجے والی بس سٹوڈنٹس کو مغرب کے بعد گھر پہنچا دیتی ہے جو طالبات کو گھروں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔اس روٹ پر سفر کرنے والے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ بس پہلے جیسے شیڈول کے مطابق چلائی جائے تاکہ ہم بروقت گھر پہنچ سکیں ۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ طلبہ و طالبات کی کم تعداد ہونے کے باعث شیڈول میں تبدیلی کی گئ ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc