ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت فاروق احمد خان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

گلگت ( پ،ر ) وومن ٹریفکنگ سکینڈل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک گلگت نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے.جبکہ صحافی شبیرسہام کی طرف سے پیپلز لائرز فورم گلگت کے صدر ایس ایم خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے.ہفتہ 28 اکتوبر کو اس اہم کیس کی سماعت کے موقع پر صحافی شبیرسہام پر بنائے گئے مقدمے کے مدعی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اقبال حسن کے اہم گواہ فاروق احمد خان عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر فاضل عدالت نے فاروق احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی پیشی پر انہیں طلب کرلیا ہے.واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک ہونے والی چار سماعتوں میں صحافی شبیرسہام کی طرف سے ایس ایم خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوکر کیس کی پیروی کررہے ہیں۔.

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc