آغا سید راحت حسین الحسینی کا یکم نومبر یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے دبنگ مطالبہ۔

گلگت( تحریر نیوز) قائد امامیہ گلگت بلتستان خطیب مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے جمعے کے خطے میں  گلگت بلتستان کے تمام شہریوں سے گزارش کی ہے کہ عوام  یکم نومبر کو مشترکہ طور پر منائیں۔ اُن کا بھی کہنا تھا یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اس خطے کو ستر سال گزر جانے کے باوجود اُس آذادی کی بنیاد پر حقوق نہیں ملے اور آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کے بجائے گمراہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی یوم آذادی کا دن ہے اُس دن جب گلگت بلتستان کے عوام نے مہاراجہ کشمیر کا الحاق بھارت کو مسترد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو کشمیر سے الگ کرکے آذادی حاصل کی لیکن اُس آذادی کے ثمرات آج تک نہیں مل سکے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc