پہلی عالمی محفل حسن قرات میں شرکت مہمانان ،عالمی شہرت یافتہ تینوں قراء حضرات گلگت میں کامیاب محفل حسن کانفرنس میں شرکت کے بعدآج چلاس پہنچ جائیں گے

چلاس(بیورورپورٹ)پہلی عالمی محفل حسن قرات میں شرکت مہمانان ،عالمی شہرت یافتہ تینوں قراء حضرات گلگت میں کامیاب محفل حسن کانفرنس میں شرکت کے بعدآج چلاس پہنچ جائیں گے۔محفل حسن قرات کا آغاز آج بعد از نماز جمہ ہائی سکول چلاس کے احاطے میں ہوگا۔جس میں ضلع بھر سے عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔تقریب کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیئے ہیں ۔اس حوالے سے سکردو میں بھی جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ۔ پروگرام میں شرکت کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے دعوت عام ہے ۔حسن قرات کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہونگے اور اس بابرکت اور روح پرور نشیست سے مستفید ہونگے ۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ حسن قرأت کی تقریب سے دین و دنیا کو سمجھنے کا موقع ملے گا اورخطے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc