کھرمنگ کمنگو میں دوسو سے زائد بچے صرف تین کمروں پر مشتمل اسکول میں بغیر کسی بنیادی سہولیات کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔

کھرمنگ ( عباس شمسی کمنگوی) کمنگو پرائمری سکول جو کہ کھرمنگ کے بہت پرانے وقت کے پرائمری سکولوں میں شامل ہے اسکول کو بنائے ہوئے پیتیس سال ہوگئےاوراس سکول میں 200سے زائد طلبہ وطالبات پڑھ رہے ہیں لیکن اسکول صرف تین کمروں پر مشتمل ہے اور یہاں 6  کلاسیں پڑھائی جاتی ہے۔سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال یہ ہے ایک کلاس کو پڑھتے ہے تو دوسرے بچے اور بچیاں شور شرابہ کر کے پڑھنے والے کلاس کی تعلیم بھی متاثر کرتے ہے جس کی وجہ سے غریب والدین کا خواب صرف خواب بن کر رہ گیا ہے سکول اساتذہ اپنے فرض نبھانے کی بہت تک و دو کرتے ہے لیکن حالات سے مجبور ہیں ۔

گورنمنٹ ذمہ داران سے کئی مرتبہ مسائل سے آگاہ بھی کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے سکول کمروں میں اضافہ کرے اور قوم کے مستقبل کو بچانے میں کردار ادا کرے گرلز کے لئے الگ پرائمری سکول جو کہ قومی حق ہے اس سے  بھی حق سے عوام کو مستفید کرے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc