نگر ٹاون ایریاء میں ٹیکسی ڈرائیورز بدمعاش بن گئے صحافیوں کو دھمکیاں ۔

نگر ( چیف رپورٹر) مین ٹاون ایریاء نگر میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی من مانی عروج پر صحافیوں کو دھمکیاں اور اسسٹنٹ کمشنر مجسٹریٹ کی جانب سے بیجھے گئے سمن کو تعمیل کرنے کے بجائے ملازم کو دھتکار کر واپس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ایریاء نگر چھلت کے بے ہنگم ٹریفک سے پیدا ہونے والے مسائل اجا گر کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اڈہ بحالی اقدامات کے لئے ٹیکسی ڈرائیوروں کے نام کئے گئے سمن پر دستخطوں کے لئے لیوی لے کر گئے تو بجائے دستخط کر کے سمن تعمیل کرنے کے کوئی حکمت عملی طے کرنے کے التا صحافیوں کو دھمکی دینے اور لیوی کو دھتکار کر واپس بھیج دیا۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ آج اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ نے مین ٹاؤن ایریاء میں ویگن اڈہ بحال کرنے کے لئے تما م ویگن اور ٹیکسی یونین کے نمائندوں کو سفارشات مرتب کر کے لانے کا حکم دیا تھا ۔ ویگن مالکان اور اڈے کے لئے زمین فراہم کرنے والے مالک اراضی پہنچ گئے لیکن ٹیکسی نمائندوں نے نہ سمن پہ دستخط کئے اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک اپنی تحریری سفارشات پہنچا دی ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر کے مطابق انہوں نے میر محل تھانہ چوک تا بی بی سی چوک تک روڑ پر کسی بھی قسم کی گاڑی یا ٹیکسی کھڑی کرنے پر دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ قراقرم کوآپریٹیو بینک چھلت کے منیجر شفا علی نے اسسٹنٹ کمشنر نگر سے اپیل کی کہ مین ٹاؤن مرکز میں ان کا بینک ہونے کے سبب متعدد بار مہمانوں کی گاڑیان پھنس گئیں اور آگے پیچھے حرکت تک نہیں کر سکتے جبکہ دوسری طرف بینک اانے والے سائیلین کو پیدل بینک میں داخل ہونا بھی دشوار ہوجاتا ہے ،کئی بار بینک کے گاہکوں ملازمین کو ٹیکسی ڈرائیوروں مین تلخ کلامی بھی ہوتی رہی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc