وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ٹمبر پالیسی کے اعلان پر دیامر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

چلاس(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ٹمبر پالیسی کے اعلان پر دیامر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔دیامرکی عوام، مالکان جنگلات اور عمائدین نے ٹمبر پالیسی کے اعلان پر وزیر اعلی گلگت بلتستان،کونسل کے ممبران ،دیامر کے وزراء اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر کے ملکیتی جنگلات پر 2013 سے پابندی عائد کی گئی تھی جس کے لئے دیامر کی عوام نے اعلیٰ حکام تک رسائی کی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کیانتھک محنت اور جدو جہد کی وجہ سے وزیر اعظم نے پالیسی دینے کا اعلان کیا ،جس پر اہلیان دیامر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔عمائندین دیامر نے مزید کہا کہ عوام کا درینہ مطالبہ حل کرنے سے دیامر میں غربت کا خاتمہ ہوگااور روزگار میں آضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ ٹمبر پالیسی پر پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پابندی لگا دی گئی تھی اور ن لیگ کی حکومت آنے کے بعدصوبائی حکومت کی کوشیشوں کے باعث پالیسی کی فائل وزیر اعظم کی ٹیبل پر تھی اور پانامہ سیکنڈل کی وجہ سے ٹمبر پالیسی کی منظوری میں کچھ عرصہ تاخیر کا سامنا رہا دیامر میں اس وقت لاکھوں فٹ عمارتی لکڑی پڑی ہے اس پالیسی کے اعلان کے بعد نہ صرف مقامی لوگوں کی معاشی مشکلات ختم ہونگی بلکہ حکومت کو بھی جرمانے کی مد میں اربوں روپے ریونیو جمع ہو گا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc