سکردو کے مقامی صحافیوں کو ماموں بنایا

سکردو (نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے سکردو میں منعقدہ تقریب میں مقامی صحافیوں کو شرکت سے روک دیا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی سکردوآمد پر مقامی میڈیا کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا مقامی انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے کیلئے پاسز جاری کر دیا گیا تھا تاہم میڈیا تقریب میں شرکت کیلئے کیڈٹ کالج سکردو پہنچنے پر تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ، گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو جاری پاسز پر موجود نمبر پوچھے اور اس نمبر کے تمام کارڈ رکھنے والے افراد کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہے جس پر مقامی میڈیا نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلایا پریس کلب کے صدر محمد حسین آزاد کی صدارت میں مقامی صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی تمام تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر لیا ہے اور اج شام چار بجے وزیر اعلیٰ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنا تھا تاہم پریس کلب کے ممبران نے وزیر اعلیٰ کو پریس کلب میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے یاد رہے اور پریس کانفرنس کا بھی بائکاٹ کرنے کا اعلان کیا اس پہلے بھی مقامی میڈیا کے نمایندوں کو وزیر اعظم ارمی چیف اور صدر پاکستان کے دورے کے موقع پر دور رکھا جاتا ہے

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc