سیاح نے ا سکولی شگر کی سکول کیلئے لاکھوں مالیت کی کتابیں،کاپیاں اور کھیلوں کے اشیاء فراہم کرکے مثال قائم کردی۔

شگر(عابدشگری)اسلام آباد کی مخیر شخص اور خاتون نے اسکولی کی سکول کیلئے لاکھوں مالیت کی کتابیں،کاپیاں اور کھیلوں کے اشیاء فراہم کردیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عمران خلیل اور صائمہ جو کہ غنڈو رورا نامی ٹریک پر ٹریکنگ کیلئے اس سال آئے تھے جہاں انہوں نے اسکولی سکول اور بچوں کی حالت زار دیکھ کر ان کیلئے کچھ کرنے کا عزم کیا ۔ انہوں نے ٹریک مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد جاکر سکول کیلئے سپورٹس کے سامان اور سکول کے بچوں کیلئے کتابیں اور کاپیاں اپنے ساتھ لائے تھے جہاں انہوں نے سکول جاکر اساتذہ اور بچوں میں تقسیم کئے۔ تقسیم کئے گئے اشیاء کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ان کے ساتھ نامور گائیڈ محمد شریف کواردو بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برالدو خصوصا میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور حالت زار خراب ہے۔ ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کیلئے کوےئی سہولئیات موجود نہیں۔ ان سکولوں کی اور بچوں کی حالت زار نے ہمیں دوبارہ ان علاقوں تک کھینچ لایا۔مستقبل میں تمام سکولوں کیلئے کام کرنے کا ہمارا پروگرام ہے۔

 

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc