گلگت بلتستان تھنکرز فورم اور دیگر این جی او اور پارٹی کی جانب سے بلتستان اور دیامر ریجن کے متاثرین سیلاب میں امدادی فنڈزکی تقسیم ۔

گلگت( پ،ر) گلگت بلتستان کے مشہور معروف سوشل فورم گلگت بلتستان تھنکرز فورم اور جموں کشمیر گلگت بلتستان ڈولپمنٹ فورم،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی گروپ کے اشتراک سے متاثرین سیلاب گلگت بلتستان میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کی امدادپہلی بار جب گلگت بلتستان تھنکرز فورم نے اپنے پلیٹ فارم سے چندہ مہم کا آغاز کیا تو دیگر کشمیری فورمز نے بھی گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے فیصلہ کیا اور مسلسل ایک ماہ تک جاری چندہ مہم میں آٹھ لاکھ سے ذیادہ رقوم جمع ہوئے اور اس مہم میں گلگت بلتستان کے عوام سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں سکردو اور دوسرے میں مرحلے میں دیامر ریجن کے متاثرین کیلئے تمام گروپ کی جانب سے غیرجانبدار کمیٹی تشکیل دیکرفنڈز تقسیم کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے اسطرح کے عوامی مسائل کی حل کیلئے جدوجہد کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔
یاد رہے گلگت بلتستان تھنکرز فورم سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کے سلگتے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس فورم میں گلگت بلتستان کے تمام سیاسی مذہبی اور سماجی شخصیات موجود ہیں جو قومی ایشوز پر ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc