پاکستان آرمی کے زیر اہتمام خنجراب ٹاپ سے شروع ہانے والی پاکستان کار یلی کا سر حدی اضلاع نگر اور ہنزہ میں شاندار استقبال۔ عوام نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ شاندار استقبال کیا۔

نگر ( اقبال راجوا) پاکستان آرمی کے زیر اہتمام خنجراب ٹاپ سے شروع ہانے والی پاکستان کار یلی کا سر حدی اضلاع نگر اور ہنزہ میں شاندار استقبال۔ ضلع نگر کی عوام نے داخلی پوائینٹ مناپن ،راکا پوشی ،تھول ،غلمت ،سکندر آباد اور زیرو پوائینت چھلت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ شاندار استقبال۔ مختلف لوگوں نے شاہراہ کے اطراف اپنی طرف سے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کی ہوئی تھیں۔ شرکاء کے نگر پہنچنے پر پاکستان زندہ باد ،گلگت بلتستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعروں سے پہاڑوں کی فضاء گونجتی رہی۔ کار ریلی بل کھاتی درہ خنجراب سے اتر کر جب میدان علاقوں مین پہنچی تو سست ،گوجال اور خیبر اور دیگر متعدد مقامات پر علاقے کے چھوٹے بڑے اور سکول کے طلباء نے ریلی کو ہاتھ ہلا ہلا کر نعرے لگاتے ہوئے روایتی انداز میں استقبال کیا۔ نگر اور ہنزہ میں بعض جگہوں پر سکول کے طلباء و طالبات نے پلے کارڑز اتحائے ہوئے تھے جن پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ راکا پوشی نگر میں نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد میں پاکستان کے جھنڈے ہاتھ میں اٹھائے ریلی میں شریک افراد کو خوش آمدید کہا ،ریلی میں شریک کچھ گاڑیاں بہت تیزی سے آگے نکل جانے کے سبب پیچھے رہ جانے والے شرکاء کے پاس واپس راکا پوشی کی طرف جا کر ریلی میں دوبارہ شامل ہونا پڑا۔ ریلی شام کو آزان کے نزدیک زیرو پوائینٹ نگر چھنس بیرئیر کو کراس کر گئی اور چوکی پر موجود چھلت کے عمائدین اور زیرو پوائینٹ چک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولس جوانوں کو ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھ ہلاکر اور بعض شرکاء نے اپنی گاڑیاں اور بائکس روک کر ہاتھ ملا کر الوداع کہا،یہان بھی نوجوانوں نے یاد گار شہداء کے قریب پاکستان زنداباد کے نعرے بلند کئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc