شگر کے یونین کونسل گلاب پور اور وزیر پور میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی غائب،کاروبار زندگی بری طرح ٹھپ۔ لوڈشیڈنگ سے لوگ لالٹین کی دور میں و اپس آگیا

گلاب پور(تحریر نیوز)شگر کے یونین کونسل گلاب پور اور وزیر پور میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی غائب۔کاروبار زندگی بری طرح ٹھپ ہوکر رہ گیا۔جبکہ لوڈشیڈنگ سے لوگ لالٹین کی دور میں و اپس آگیا۔ محکمہ برقیات لوڈشیڈنگ کی وجوہات بتانے سے قاصرہیں۔ تفصیلات کے مطابق شگر کے علاقوں گلاب پور اور وزیر پور میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی غائب ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کی کاروبارزندگی ٹھب ہوکر رہ گیا ہے ۔ جبکہ سالانہ امتحان کی تیاری میں مصروف طلبا ء و طالبات کی تیاری بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کے حکام بجلی کی بندش کی وجوہات بتانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر پور اور گلاب پور میں فوری طور بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔بصورت دیگر بجلی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc