حکومت نے سول سوسائٹی بلتستان اور بلتستان یوتھ لائنس کو آل پارٹیز کانفرنس سے دور رکھ کر نون لیگی مذموم ارادے کو آشکار کیا۔ سول سوسائٹی،یوتھ الائنس

سکردو( تحریر نیوز) گزشتہ دنوں سکردو میں حکومت کی جانب سے بُلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس میں سول سوسائٹی بلتستان اور بلتستان اور بلتستان یوتھ الائنس جنہیں ہر قسم کے عوامی مسائل پر احتجاج کرنے کا کریڈیٹ جاتا ہے کو دور رکھ کر حکومت اس بات کو واضح کیا کہ اس کانفرنس کا اصل مقصد متنازعہ خطے میں ٹیکس کی نفاذ کو روکنا نہیں بلکہ وزیر اعظم کے ممکنہ آمد پر عوام کو جھوت بول کر ٹھنڈا کرکے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے سامنے سروخرو ہوناہے۔ سول سوسائٹی اور یوتھ لائنس کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت گزر گئے جب چند افراد اپنے مفاد کیلئے قومی حقوق پر سودا بازی کرے ہم نے ہم موقع پر عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے اور اس اہم قومی مسلے سے بھی ہم مکمل طور پر اگاہ ہیں اور حکومتی سازشوں کو آشکار کرتے رہیں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc