سکردو میں عوام کو بیوقف بنانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کے نام پر نون لیگ کے وزراء نے ڈھونگ رچایا عوامی کو مسائل کا حل چاہئے بے اختیار وزیر اعظم کا استقبال نہیں۔ ایم ڈبلیو ایم،پی ٹی آئی

سکردو( پ،ر) رہنما مجلس وحدت مسلمین اور ممتاز عالم دین آغا علی رضوی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جلال اور دیگر نے کہا ہے کہ سکردو میں حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فقط ایک ڈھونک تھی جسکا مقصد عوامی مسائل کی حل کے بجائے بے اختیار وزیر اعظم کی آمد کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔عوام کسی بے اختیار وزیر اعظم کے استقبال میں وقت ضائع نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ جنہوں نے سکردو میں آل پارٹیز کا ڈرامہ رچایا اُنکے اندر حفیظ الرحمان کے سامنے بات کرنے کی جرات نہیں تو بھلا کیسے یہ لوگ عوام کی بات کرسکتے ہیں۔ غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف عوام کو سڑکوں پر لانا وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم تیاری کر رہے ہیں لیکن نون لیگ کی حکومت اور وزراء اخباری بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc