جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی صوبے کا تحفہ دیں اس کے بعد جس طرح کے ٹیکس وصول کرنا چائیں ہم دینے کو تیار ہیں۔ رہنما اسلامی تحریک

شگر(عابدشگری)اسلامی تحریک شگر کے صدر شیخ شیر محمد شگری نجفی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے نفاز سے قبل خطے کی تقدیر کا فیصلہ کریں اور جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی صوبے کا تحفہ دیں اس کے بعد جس طرح کے ٹیکس وصول کرنا چائیں ہم دینے کو تیار ہیں ۔آئینی حقوق کے بغیر گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اس غنڈہ ٹیکس کی مخالفت کریں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چائیے کہ کونسل کے ذریعے ٹیکس کے نفاز سے قبل خطے کو آئین کے دائرے میں لائیں تو کوئی بھی ٹیکس کی مخالفت نہیں کریں گے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر نذیر شگری کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر شگر چارچ لینے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نذیر شگری ایک ماہر تعلیم ہونے کے ناطے شگر میں معیاری تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ تما خدشات کے بعد نذیر شگری نے اپنے عہدے کا چارچ لیا ہے جس کے بعد مخالفت کرنے والوں کی بولتی بند ہوجائیں گے شیخ شیر نجفی نے کہا کہ ضلع شگر کے لئے قابل اور نڈر ماہر تعلیم کی صورت تھی جسے محکمہ تعلیم نے پورا کردیا ہے جس پر ہم وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی اور سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری احتجاج کا نوٹس لیا اور علاقے میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کا بندوبست کیا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc