گاشو جنگلات کٹائی میں وزیر اعلیٰ براہ راست ملوث ہونے کا معاملہ مزید واضح ہوگیا،معاون خصوصی کا سب ڈویژن جگلوٹ سئی گاشو جھیل میں ٹمبر مافیا کے ساتھ سیرسپاٹے نے سب کچھ واضح کردیا۔

گلگت( پ،ر) گاشو جگلوٹ کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں وزیر اعلیٰ اور ٹمبر مافیا کیساتھ پارٹنر شپ کی خبر آنے کے بعد وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر اور چند قریبی دوستوں کی گاشو کے جنگلات اور جھیل میں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی فاروق میر سیاسی مصروفیات چھوڑ کر گاشو کے جنگلات کی سیر کے بہانے ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو خاص پیغام لیکر گیا تھا تاکہ میڈیا پر چلنے والوں خبروں کے حوالے سے ٹمبرمافیا کو وزیر اعلیٰ کی دست شفقت پر اپ ڈیٹ دے سکیں۔

چیف سیکرٹیری کو چاہئے کہ گلگت بلتستان میں حکومت کی پشت پناہی میں جنگلات کی نسل کشی پر ایکشن لیں اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنا کر انکوائری کرائیں تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آسکے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc