غیرقانونی ٹیکسز کی نفاذ اور امریکی بیان کے حوالے سے شیخ جعفری اپنا فیصلہ سُنا دیا۔

سکردو( تحریر نیوز) مرکزی خطیب امامیہ جامع مسجد سکردو قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ، جب تک خطے کی آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہوتے کسی بھی قسم کے ٹیکسزز کا نفاذ کسی طور پر ہمیں قبول نہیں ہے۔ حکومت کو ٹیکس نظام نافذ کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے گلگت بلتستان کی قانونی اور آئینی حیثیت کو واضح کریں۔

امریکی حکام کی طرف سے گلگت بلتستان بارے بیان کی شدید افاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہماری محبتیں پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن پاکستانی حکمرانوں نے آج تک ہمیں پاکستان قبول نہیں کیا لہذا متنازعہ حیثیت کے مطابق حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc