سکردو وزیر ولایت ایڈوکیٹ کو پی ٹی ائی کا ٹکٹ ملنے کی صورت میں جیتنے کا امکانات کتنا فیصد ہے پارٹی ورکروں نے بتا دیا

سکردو(پ ر) سکردو شہر کے 14 وارڈ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی ائی کے کارکنوں اور دیگر لوگوں نے جن میں ریحان۔ عباس وزیر عمران شریف حسن منظور منور نذیر اور دیگر کارکنوں نے تحریر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکردو کے سماجی اور سنجیدہ حلقوں میں مقبول ترین اور کرپشن سے پاک پاکستان تحریک انصاف بلتستان ریجن کا صدر وزیر ولایت ایڈوکیٹ کو پارٹی ٹکٹ ملنے کی صورت میں جیت یقینی یے کیونکہ وزیر والایت کا سکردو کے تمام وارڈ میں ووٹ بنک ہے انہوں نے دو دفعہ الیکشن میں حصہ لیا ایک دفعہ جیت گیا دوسری دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات میں دھندلی کرکے جیت لیا ورنہ سید مہدی شاہ کو بری طرح شکست دے رہا تھا دھندلی کی وجہ سے صرف چند ووٹوں کی فرق سے ہارا ورنہ 2010 کا انتخابات بھی جیت گیا تھا اب بھی اگر پارٹی قیادت نے وزیر ولایت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ دیا تو جیتنے کا امکانات %100 ہے اس لئے ہم پارٹی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ میرٹ اور کرپشن سے پاک پڑھا لکھا ہونے کے ناطے وزیر ولایت کو سکردو حلقہ ون کا ٹکٹ دیا جائے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc