پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے امیدوار کون ہوگا بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پر نامزدگی کا اعلان کردیا

گلگت( پ ر) چئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کےلئے امیدواروں کی باضابطہ طور پر نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔بلاول ہاوس کی جانب سے میڈیا کو جاری امیدواروں کی لسٹ کے مطابق حلقہ1 گلگت سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ امیدوار ہونگے۔ حلقہ 2 گلگت سے جمیل احمد، حلقہ تین گلگت سے آفتاب حیدر، ، حلقہ 6 ہنزہ سے ظہور کریم حلقہ 7 سکردو1 سے سید مہدی شاہ، حلقہ8 سکردو 2 سے محمد علی شاہ اور حلقہ9 سکردو 3 سے وزیر وقار ، شگر سے عمران ندیم اوراستور 1 سے عبدالحمید امیدوار ہونگے۔ دیامر 1 سے بشیر خان اور دیامر 2 سے حاجی دلبر، دیامر 3 سے عبدالغفار خان، حلقہ 19 غذر 1سے پیر سید جلال شاہ، حلقہ 21 غذر 3 سے ایوب شاہ، جبکہ ضلع گانچھے سے غلام علی حیدری ، انجینئر اسماعیل اور محمد جعفر امیدوار ہوں گے۔ باقی ضلع نگرکا حلقہ 4 اور نگر 5 ، جی بی اے 10 سکردو 4 روندو، جی بی اے 11 کھرمنگ، جی بی اے 18 دیامر 4 اور جی بی اے 20 غذر کے امیدواروں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے جس کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جاے گا ۔ چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ گلگت بلتستان کا فیصلہ گلگت بلتستان کی عوام نے کرنا ہے ہم اپنے 2018 کے منشور کے مطابق الیکشنز میں جانیں گے ہم اپنے منشور کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی بات پر پہلے بھی اور آج بھی قائم ہیں اور اس میں نہ کوئی کومہ نہ کوئی فل سٹاپ لگے گا۔ اور وہاں کے لوگوں کے حقوق کے حوالے سے ہمارے ویژن کے مطابق صوبائی تنظیم عوام کے درمیان رہ کر باقاعدہ عوامی حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جو گلگت بلتستان کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں وہ ایک تاریخ ہے جس کا تسلسل پارٹی بنیادوں پر انتخابات سے لیکر 2009 کا گورننس آرڈر ہے جبکہ موجودہ صورتحال پر بھی اصلاحات ہم ہی کریں گے کیونکہ دیگر جماعتوں کا گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی ویژن اور واضح پالیسی نہیں ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc