گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے. بلاول بھٹو زرداری

کراچی (ٹی این این) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏الیکشن ریفارمز کیلئے گلگت بلتستان الیکشن ٹیسٹ کیس ہوگا،آرمی چیف بھی گلگت بلتستان کے شفاف الیکشن چاہتے ہیں،2017 کے منشور کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے،امید ہے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہوں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ‏کشمیراورقومی سلامتی پرتعاون کیا اورکرتے رہیں گے، وزیراعظم کے بغیر نیشنل سیکیورٹی بریفنگ ہوئی جو نہیں ہونی چاہیے تھی، نیشنل سیکیورٹی بریفنگ پروزیراعظم کام نہیں کرسکتے تو کسی اورکو موقع دیں. انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے شفاف الیکشن ہو اور الیکشن کے بعد گلگت بلتستان انتظامی معاملات پر بات کی جائے. اُنہوں کہا کہ ‏آرمی چیف سے کسی ترمیم سے متعلق بات نہیں ہوئی،بہترہوتا بریفنگ میں وزیراعظم بھی موجود ہوتے، بریفنگ میں میری زیادہ باتیں شفاف الیکشن پرتھیں، شیخ رشید غیرذمہ دارانہ بیان سے معاملے کو متنازع بنارہے ہیں،شیخ رشید غیرذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں،مذمت کرتا ہوں. پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان الیکشن 2020 کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کا بھی اعلان بھی کیا


About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc