عسکری اور سیاسی قیادت میں اہم ملاقات، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز پر مکمل اتفاق.

راولپنڈی (مانیٹرینگ ڈیسک /ٹی این این) زرائع کے مطابق آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور پارلیمانی رہنماؤں کے مابین گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کو نیا صوبہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے تجویز دی کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا یہ کام نئی اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے اور نئی اسمبلی خود قرارداد پاس کرے گی۔
ملاقات میں شریک ہونے والے مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرادری اور شیری رحمن بھی وفد کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے جبکہ گلگت بلتستان سے کوئی سٹیک ہولڈز اس اہم میٹینگ میں شامل نہیں تھے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی جس میں قومی سلامتی کے اداروں نے سیاسی رہنماؤں پر واضح کردیا کہ فوج کو انتخابی عمل سے الگ رکھا جائے۔
قومی سلامتی سے وابستہ حکام نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض ماضی کی طرح ادا کرتی رہے گی۔لیکن انتخابی عمل، پولنگ، جیسے معاملات میں افواج پاکستان کو دور رکھا جائے۔اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی رہنماؤں نے نیب کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جس پر عسکری قیادت نے کہا کہ نیب کو خود بنایا اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔

 

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc