بجلی کے سمارٹ میٹر غریب عوام پر ایک بم ہے حکومت سپیڈ رننگ والے میٹر لگا کر عوام سے ذیادہ پیسے بٹورنا چاہتے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ عوامی گلہ دبانے والے پالسیوں کو ترک کرکے بجی کی پیداوار کے حوالے سے کارکردگی کو درس کریں ۔ عوامی حلقے

سکردو ( پ،ر) گلگت بلتستان کے سکریڑی واٹر اینڈ پاور ان دنوں بلتستان کے دورے پر ہیں اُنہوں نے سکردو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی صرف روشنی کے لیے مہیا کی جاتی ہے ۔لیکن علاقے میں بجلی کا بے دریخ استعمال ہورہا ہے ۔ اگرعوام الناس تعاون کرتے ہوئے بجلی کے غیر ضروری استعمال کو کم کریں تو علاقے میں بجلی کی قلت میں کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے بعض مقامات کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں بجلی کا بے تحاشہ استعمال ہورہا تھا اور اکثر بجلی چوری کے واقعات رونما ہورہے تھے لیکن ادارے کی موثر حکمت عملی اور سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے باعث اس کی روک تھام کی گئی ۔
دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پن بجلی گھر کے کثیر مواقع موجود ہیں لیکن حکومت ایسے پراجیکٹ پر دھیان نہیں دیتے جس سے غریب عوام کو فائدہ ہو، عوام کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹر دراصل غریب عوام پر ایک بم ہے جس کے ذریعے حکومت نے سپیڈ رننگ والے میٹر لگا کر عوام سے ذیادہ پیسے بٹورنا چاہتے ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ عوامی گلہ دبانے والے پالسیوں کو ترک کرکے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے حکومتی کارکردگی کوبہتر بنائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc