گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہے جنہیں نجی شعبے کے تعاون سے ترقی دی جائے گی۔ فواد چوہدری کا سکردو میں خطاب

سکردو(پ،ر) گلگت بلتستان میں معدنیات اور قیمتی پتھروں کی دریافت اور کٹنگ پالیشنگ کے علاوہ مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی یہ بات وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سکردو میں پی سی ایس آئی آر کے فنی تربیت کے سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ
گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہے جنھیں نجی شعبے کے تعاون سے ترقی دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔روزگار کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کو، فروغ دینا ہو گا۔ جمیز اینڈ مائنگ کے شعبے کے لیے عملی اقدامات کرینگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد ہم نے اپنی چیزیں خود پیدا کیں ۔آج پاکستان کورونا سے نمٹنے میں چیزیں دیگر ممالک کو سپلائی کر رہا ہے آج ہم مقامی سطع پرگیارہ سو وینٹلی لیٹرز ماہانہ تیار کر رہے ہیں۔پہلے معیاری تعلیم سب سے بڑامسئل تھا لیکن اب انٹرنیٹ نے تعلیم کے معیار کو، بڑھایا ہے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 4 جی سروس کو، موثر، کرنا ضروری ہےگلگت بلتستان میں سائنس ایڈ ٹیکنالوجی کے 10 سکولز بنائیں گے۔اس موقعے پر گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلی حاجی میر افضل خان نے فنی تربیت کے سینٹر کے قیام پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ بعد میں وفاقی وزیر نے فروٹ پروسیسنگ کا کورس مکمل کرنے والے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس سے قبل انھوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے فنی تربیت سینٹر کا افتتاح کیا

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc