نگران حکومت پرامن اور شفاف انتخابات کی انعقاد کیلئے کوشاں ہے ترجمان نگران وزیر اعلیٰ

گلگت(وقائع نگار خصوصی) ترجمان وزیر اعلی فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعلی کا کام الیکشن کی شگاف نگرانی ہے اور پر امن الیکشن کے انعقاد کیلئے یکساں سازگار ماحول کی فراہمی ہے۔ ایک مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے وزیر اعلی کے حوالے عجلت میں دیا گیا بیان سے حقیقت کا تعلق نہیں ہے۔ نگران وزیر اعلی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے بھر پور واقف بھی ہیں۔ الیکشن کی کامیاب نگرانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گلگت بلتستان میں متوقع الیکشن کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے برابر ہیں، موجودہ حکومت اپنے مینڈیٹ کے استعمال میں مکمل دیانت داری و امانت داری اور مخلصانہ کردار ادا کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلی غیر جانب دار ہیں اور اسی اصول کو پروان چڑھاتے ہوئے غیر جانب دار الیکشن کی یکساں نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آزادنہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور شمولیتی پرواگرامز کریں اس سے نگران حکومت کا کیا تعلق ہے؟ نگران حکومت اپنے اصولوں اور ذمہ داریوں پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اگر کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتی ہے نگران حکومت کی ذمہ داری صرف الیکشن کی نگرانی ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc