دس ہزار ابادی کا علاقہ شگر باشہ کے عوام نے ایس کام کے خلاف اور ایک تحریک چلانے کا اعلان کردیا

شگر(منظور ناز سے) ٹاور کی تنصیب میں تاخیر باشہ کے عوام کا ٹاور بناو تحریک چلانے کا اعلان بہت جلد شگر سے سکردو کی طرف مطالبات کی حق میں مارچ کرنے کا عندیہ دے دیا تفصیلات کے مطابق دس ہزار ابادی پر مشتمل یونین کونسل باشہ میں سائیڈ سلیکشن و دیگر امور مکمل ہونے کے باوجود ایس کام ٹاور کی تنصیب میں تاخیر ہونے پر باشہ کے عوام نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا زرائع کا بتانا ہے کہ ستمبر کے اخری ہفتے میں باشہ کے عوام مطالبات کے حق میں شگر سے سکردو کی طرف مارچ کر ینگے اس حوالے سے باشہ یوتھ اور تمام سٹیک ہولڈرز نے سر جوڑ لیا اور معاملات طے کر لیا ہے اور ایس کام ٹاور کی تنصیب و دیگر مطالبات پر عملدرامد نہ ہونے کی صورت میں باشہ کے عوام کا بھوک ہرتال کرنے پر بھی مشاورت عوام کو اعتماد میں۔لیکر احتجاجی تاریخ کا اغاز کرینگے باشہ کے عوام کا کہنا ہے ایس سی او حکام ڈوکو باشہ ٹاور کی تنصیب میں سستی دیکھا رہی ہے فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود نے دورہ ارندو کے موقع پر ٹاور کی تنصیب کی ہدایت کے باوجوز اب تک ٹاور نہ بننا لمحہ فکریہ ہے باشہ کے عوام نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ باشہ کے عوام کی مجبوری کو سمجھتے ہوئے علاقے باشہ میں مواصلاتی نظام کو بحال کیا جائیں

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc