محکمہ زراعت شگر نے کسانوں کی ضائع ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو مارکیٹ میں رسائی دینے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

شگر ( منظور نازسے)ایگریکلچر ڈیپارٹمٹ شگر کے تعاون سے ”ویلیو ایڈیشن اور قیمتی پھل فروٹ کے دیرپا مارکیٹ رساٸی“ کے موضوع کے اوپر ایک روزہ سیمنار منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ایگری باٸٹ کمپنی کے سی۔او سید مرید عباس بخاری اور کنسلٹنٹ سید افتخار شاہ نے خصوصی شرکت کی۔مقامی کسانوں کی ایک بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوٸی۔ ڈی۔ڈی۔ایگریکلچر شگر نے مہمانوں کو ضلع شگر کے اچھی کوالٹی کے پھل فروٹ کے بارے میں بتایا۔ مہمانوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ایگری باٸٹ کمپنی کا ویژن اور تھیم یہ کہ مقامی کسانوں کو ویلیو ایڈیشن کے بارے میں ٹرینگ اور آگاہی دے۔ ضلع شگر کے چھوٹے انٹرپینیورز اور چھوٹے کاروباری حضرات کے لۓ پروسسنگ یونٹ لگا دینگے۔ مقامی پیداوار کو انٹرنیشنل مارکیٹ رساٸی کے لۓ ہماری خدمات حاصل کرے ۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں پھل فروٹ کے حوالے سے بہت پوٹینشل بہت ہے ۔ عمران ندیم ممبر اسمبلی نے کہا یہاں کے پھل فروٹ اور فصلیں دنیا کی بہترین کوالٹی کی پیداوار ہیں۔ ایگری کمپنی مقامی پیداوار کو برانڈ بنانےمیں مدد کرے ۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc