کواردو میں آغا علی رضوی کا بھرپور استقبال، عمائدین و جوانان نے کاچو امتیاز کیلئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے عہد کرلیا

سکردو ( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی اور ایم ڈبلیو ایم حلقہ دو کے امیدوار کاظم میثم کا کواردو ژھربر میں عوام نے بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر ژھربر کے عمائدین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے آغا علی رضوی کا کواردو آمد کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر عمائدین نے کہا کہ مجلس وحدت کی عوام حقوق کے لیے جاری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور یہ جماعت عوام کی آواز ہے۔ آغا علی رضوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم حلقہ دو کے امیدوار و ایم ڈبلیو ایم کے سینئر رہنما کاظم میثم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔ میرٹ کی بالادستی اور تعلیم و صحت ہماری بنیادی ترجیحات میں سے ہیں۔ اگر سابقہ نمائندے اصولوں پر گامزن ہوتے اور انفرادی و ذاتی مفادات کو چھوڑ کر اجتماعی مفاد کے لیے کام کرتے تو آج خطے کا نقشہ بدل جاتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ کواردو کے عوام نے ہمیشہ مجلس وحدت کو عزت دی ہے۔ اس بار بھی کواردو کے غیور عوام کی حمایت قابل قدر ہیں۔ ہماری سیاست کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنا ہے۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف ہیں۔ ہم نے ہر محاذ پر عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔ عوامی طاقت سے حالیہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تعلیم، ترقی، خوشحالی، فلاح و بہبود، میرٹ کی بالادستی، عوامی مسائل کے حل اور مظلوموں کی حمایت کے آواز بلند کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc