گورنر رات کی تاریکی میں کن سے ملاقات کرتا ہے ۔اور نیازی لوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف انتخاب شفاف نہیں ہوا تو کیا ہوگا ۔پی پی پی کے رہنما نجف علی نے تہلکہ مچانے والا بیان جاری کردیا

سکردو(ٹی این این) پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی روندو سکردو حلقہ چار نجف علی نے کہا کہ الیکشن 2020 شفاف ہوتے ہوئے نظر نہیں آتا الیکشن کمشنر الیکشن شفاف اور غیر جانبدار کرنے کے لیے تیار نہیں گورنر گلگت بلتستان اور امین گنڈاپور الیکشن پر اثرانداز ہورہا ہے سرکاری مشینری پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے استعمال ہورہاہے ہے تمام محکموں میں گورنر کے منظورِ نظر آفیسروں کو لگایا جارہاہے ہیں پی ٹی آئی کو جبری مسلط کرنے کے لیے لوٹوں کی منڈی سجایا گیا ہے اگر الیکش منصفانہ نہیں کیا گیا تو نتیجہ تسلیم نہیں کریں گے اور عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس نہ کوئی کارکردگی ہے اور نہ کوئی منشور اس لئے وہ سرکاری مشینری اور لوٹوں کی مدد سے حکومت بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں امین گنڈاپور پور سیف اللہ نیازی اور گونر براہ راست الیکشن کمیشن اور بیوروکریسی کو ہدایات جاری کر رہے ہیں
انے والے الیکشن کا شفاف ہونا بہت ضروری ہیں ورنہ بین الاقوامی میڈیا اور دشمن ملک اس سے فائیدہ اٹھا کر پاکستان اور اداروں کو بدنام کریں گے دھاندلی شدہ الیکشن کو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان تسلیم نہیں کریں گے اور عوام کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے
الیکٹر رول میں تبدیلی پسند نا پسند کے تحت کیا جارہا ہے بہت سارے ڈسپلے سنٹرز پر عملہ تعینات نہیں اور عوام کو فارم نہیں دیا جا رہا ہے جس ڈسپلے سنٹرز پر کوئی فارم جمع نہیں کیا ہے ان سنٹروں کے لیے غیر جانبدار عملہ تعینات کیا جائے نئی بننے والے شناختی کارڈ والوں کو اندراج نہیں کیا جا رہا ہے اس طرح تیس فیصد ووٹرز حق رائے دہی سے محروم رہیں گے بلتستان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کا قیام بہت ضروری ہے بہت سارے علاقوں میں پولنگ سٹیشن اضافہ کرنے کی ضرورت ہے بہت سارے ووٹرز اندراج سے محروم ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہا ایک ووٹر اپنی نام اندراج کرنے گلگت نہیں جاسکتا نادرا اور ڈسپلے سنٹر کے درمیان ووٹرز پریشان ہیں مطالبہ ہے گھر گھر جا کر ووٹروں کی اندراج یقینی بنایا جائے ورنہ یہ دھاندلی زدہ ووٹرز لسٹوں پر الیکشن ممکن نہیں
گورنر الیکشن پر اثرانداز ہورہا ہے اور لوٹوں کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹ کو بھی استعمال کررہے ہیں بہت سارے سرکاری ملازمین جانبدار اور پی ٹی آئی کے لیے کام کر رہے ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں
انہوں نے گلگت بلتستان کے تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکار کا ملازم بنیں کسی پارٹی کا نہیں ورنہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس کے زریعے ان تمام چہروں کو بے نقاب کریں گے
الیکش کمیشن غیر جانبدار رہیں اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی بجائے شفاف و غیر جانبدار الیکشن کو یقینی بنائیں ورنہ عوام کا اعتماد ختم ہوگا اور شدید ردعمل آئیں گے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc