نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جی ڈی اے کے منصوبے بدھا پارک اور کے آئی یو ملحق پل کا دورہ کیا اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بڑا جاری کردیا

گلگت (پ ر) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے جی ڈی اے کے منصوبے بدھا پارک اور کے آئی یو ملحق پل اور پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے انتہائی منفرد مقام رکھتا ہے۔ نئے سیاحتی مقامات کی تعمیر سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ بدھا پارک اور کے آئی یو ملحق پل پارک کی تعمیر سے گلگت کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ صوبائی حکومت گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھرپور وسائل فراہم کرے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کی تزائن و آرائش، بہتری اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں اور بہتر سارے ایسے مقامات ہیں جن کو بہتر بناکر مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سیاحت کے فرو غ سے جہاں روز گار کے بہتر مواقع ملیں گے وہاں مقامی معیشت بھی نشونما پائے گی جس کے مثبت اثرات پورے صوبے پر پڑیں گے۔ سیاحت واحد شعبہ ہے جس کے ذریعے گلگت بلتستان کی عوام اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔ سیاحت کے راستے میں درپیش رکاوٹوں اور چیلنجز کو دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے شعبہ سے متعلق تمام شعبوں کو مستعدی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل نے کے آئی یو ملحق پل پارک دورے کے موقع پر پارک کی حفاظت کیلئے گارڈ روم کی تعمیر اور پارک کی دیکھ بال کو مزید بہتر بنانے کے ہدایات دیئے۔نگران وزیر اعلیٰ نے محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کو ہدایت کی ہے کہ کے آئی یو ملحق پل پارک میں درخت اگا کر صاف ستھرا ماحول اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر) میر افضل کو دورے کے موقع پر ڈی جی جی ڈی اے کی جانب سے جی ڈی اے کے منصوبوے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc