شگر سیلاب متاثرین کیلئے ضلعی انتظامیہ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی سامان تقسیم

شگر(منظور ناز سے) ضلعی انتظامیہ نے ڈوگرو اور چھوترون سیلاب متاثرین کا بہتر انداز میں معاونت کیا اور کم وسائل اور مشکلات کے باوجود زرائع کے مطابق کھٹن راستے اور مشکلات کے باوجود سیلاب کے اگلے دن ضلعی انتظامیہ نے نالوں کو ایسکویٹر سے صاف کرنا ودیگر مالی امداد میں انتھیک کوشش سے بہتر انداز میں سیلاب متاثرین کا دل جوئی کیا زرائع کا کہنا ہے سیلاب کی خطرناک صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے متحریک افیسر اسسٹنٹ کمشنر وقاص جوہر نے کلیدی کردار ادا کیا راستے بلاک اور سیلابی خطرات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ریونیو ٹیم کے ہمراہ چھوترون ودیگر سیلاب متاثرین سے ملاقات کر کے جلد نقصانات کا رپورٹ تیار کر کے اگلے دن امدادی سامان پہنچادیا تسر نالے کی صفائی میں بھی اسسٹنٹ کمشنر وقاص جوہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غفران نے نالوں کی صفائی اور خیمہ چٹائی ودیگر سامان متاثرین تک پہنچانے میں کردار ادا کیا ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ جو وسائل ضلعی اتنظامیہ کے پاس دستیاب ہے وہ فورا پہنچا دیا ہے لیکن ضلع بڑا ہے اور مسائل کے مقابلے میں وسائل کی کمی ہے اس کی وجہ سے متاثرین کے نقصانات کا پورا ازالہ نہیں کر سکتے البتہ رپورٹ بنا کر اگے بھیجا ہے جو بھی تعاون ہوگا متاثرین تک پہنچائیں گے اور سیلاب متاثرین کی دوبارہ اباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ راجہ اعظم خان اور وزیر عدیل اپنی رفقا کے ساتھ باشہ اور تسر میں سیلاب سے متاثرہ جہگوں۔کا دورہ امدادی سامان تقسیم کر دیے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف شگر کے رہنما راجہ اعظم۔خان اور صدر وزیر عدیل شگری اپنی کابینہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ان کے ساتھ خادم دلشاد حسن شگری وزیر تطہیر شیر علی محمد جو نسیم نے بھی متاثرین کو امدادی سامان پہنچایا اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر دادرسی کے لیے انے پر سیلاب متاثرین نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صدر وزیر عدیل نے کہا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بیت المال کے زریعے امداد کی بھرپور کوشش کروں گا جتنا ممکن ہوسکیں متاثرین کے ساتھ تعاون کو تیار ہوں مصیبت کی ان ایام میں تحریک انصاف کے پوری ہمدردی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc